کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع

کرم میں کشیدگی کے باعث مشکلات کے پیش نظر پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دیا گیا۔

گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے پشاور سے کرم کے لیے دو پروازیں کیں، ان پروازوں کے ذریعے پاراچنار سے 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا، ان افراد میں 14 مریض بھی شامل تھے۔ آج ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے ذریعے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پاراچنار کیاگیا، آج دوسری پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 27 لوگوں کو ٹل منتقل کیا گیا۔ تیسری پرواز کے ذریعے ٹل میں پھنسے افراد کو پاراچنار منتقل کیا جائے گا، آج مجموعی طور پر پانج پروازیں ہونگی جن کے ذریعے 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket