Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 19, 2025

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی صوبہ گیر ڈیٹا کلیکشن مہم کا آغاز

ہنگو: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی (EMA) نے 16 جولائی 2025 سے صوبہ بھر میں ڈیٹا کلیکشن ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مختلف محکموں کی کارکردگی اور ضروریات کا جائزہ لینا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع ہنگو میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر جناب گوہر زمان وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مقامی حکومت، سیاحت، لائیوسٹاک، زراعت اور سوشل ویلفیئر سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ EMA کی فیلڈ ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے اور ان کی بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ ڈیٹا کلیکشن کا عمل مؤثر اور بروقت مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس میں طے پایا کہ ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن میٹنگز اور مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی رکاوٹ یا مسئلے کی فوری نشاندہی اور حل ممکن ہو سکے۔

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی صوبہ گیر ڈیٹا کلیکشن مہم کا آغاز

Shopping Basket