ملک سعد شہید کی اٹھارہویں برسی 27 جنوری کو منائی جائے گی

خیبر پختونخوا کے مایہ ناز دلیر قابل اور فرض شناس پولیس افسر ملک سعد شہید کی اٹھارہویں برسی 27 جنوری کو منائی جا رہی ہے۔ 27 جنوری کی وہ خونخوار شام سب کو یاد ھے جب محرم الحرام کے سلسلے میں پشاور شہر کے وسطی علاقے اور تاریخی بازار قصہ خوانی سے ملحقہ علاقے ڈھکی نعلبندی میں ایک خودکش حملہ آور نے دلیر پولیس افسر ملک سعد اور دیگر لوگوں پر حملہ کرکے شہید کر دیا تھا۔ ملک سعد شہید کی برسی ایک ایسے وقت منائی جا رھی ھے جب خیبرپختونخوا پولیس کے بزدل افسران نے انکے نام پر قائم کئے گئے ٹرسٹ کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھا ھے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے سامنے ملک سعد کے نام پر ٹرسٹ لگ بھگ 2014۔2015 میں بند کر دیا گیا ھے اور بند کرنے کے بعد اس کے کروڑوں روپے کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ کئی بار خیبر پختونخوا پولیس کے اعلی سطحی اجلاسوں میں ملک سعد کے نام پر جمع کئے جانے والے کروڑوں کے بارے میں استفسار کیا گیا مگر ملک سعد کے بھائی ملک نوید سے لیکر موجودہ انسپکٹر جنرل اختر حیات گنڈہ پور تک نے اس مطالبے پر مجرمانہ خاموشی پر اکتفا کیا ھے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket