حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغا!ن سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر قانونی مقیم اور افغا!ن سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے۔ 1 اپریل تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 886,242 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائین ختم ہو گئ ہے۔ اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
