Voice of KP

لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر رعایت ختم

Exemption on import of luxury electric vehicles

وفاقی بجٹ 25- 2024 میں لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت کا خاتمہ کردیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت واپس لی جا رہی ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 50 ہزار ڈالر سے زائد کی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت والے ٹیکس اور ڈیوٹیز دے سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی پر چھوٹ کا خاتمہ بھی کیا جارہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شیشے کی مصنوعات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹیز میں رعایتوں پر چھوٹ ختم کی جا رہی ہے۔

ٹیکس پالیسی کے اہم اُصول
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سال کی ٹیکس پالیسی کے اہم اُصول یہ ہیں:

• ٹیکس بیس وسیع کرکے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ کرنا۔
• غیر دستاویزی کاروبار کوختم کرنے کیلئے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کرنا اور پروگریسیو ٹیکس سسٹم کے تحت زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا۔
• نان فائلرز کیلئے کاروباری ٹرانزیکشن کے ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version