Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, August 4, 2025

پہلا شہدائے پولیس انٹر ریجنل سپورٹس کا انعقاد

خیبر پختونخوا پولیس اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں “پہلے شہدائے پولیس انٹر ریجنل سپورٹس کمپیٹیشن 2025” کا افتتاح بروز منگل 15 جولائی 5 بجے بمقام طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ خیبر پختون خواہ پولیس کے کھلاڑیوں کے مابین فٹ بال، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ/ ڈائریکٹر سپورٹس کے پی پولیس سپورٹس بورڈ سونیا شمروز ہونگی جبکہ اس موقع پر شہدائے پولیس کے اہل خانہ بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ اپ سے بھی شرکت کرنے کی درخواست ہے اپ کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہوگی ہوگی۔ پہلے فیز میں فٹبال کے مقابلے طہماس خان اسٹیڈیم میں ہونگے، کرکٹ کے مقابلے ایبٹ آباد پولیس لائنز میں منعقد ہونگے دوسرے فیز میں بیڈمنٹن پشاور سپورٹس کمپلیکس اور والی بال کے مقابلے پشاور پولیس لائنز میں منعقد ہونگے۔

پہلا شہدائے پولیس انٹر ریجنل سپورٹس کا انعقاد

Shopping Basket