ہزارہ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات پر رات گئے سے برف باری کا سلسلہ جاری۔ ناران کے سیاحتی مقامات لالہ زار، بابوسر ٹاپ، کٹی ڈاس سمیت مختلف مقامات پر برف باری ہوئی۔ موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ سیاح کسی بھی سیاحتی مقامات کیلئے خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ہیلپ لائن1422 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
