فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: منیر اکرم

فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: منیر اکرم

Fitnah al-Khawarij is sponsored by the Afghan Interim Government

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم نے کہا پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائی کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی_ٹی_پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے۔ منیر اکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے پر عزم ہے، عالمی برادری افغانستان سے متعلق اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔ تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket