Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

ضلع اورکزئی میں پہلی بار خواتین کی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ضم شدہ قبائلی ضلع اورکزئی کے تاریخ میں پہلی بار میں خواتین کی مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر لویر اورکزئی زہرہ نور نے قبائلی خواتین کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مقامی خواتین نے شرکت کرکے تعلیم صحت اور دیگر مسائل بیان کئے.
تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کلایا ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ کمشنر زہرہ نور نے خواتین کےمسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا. کھلی کچہری میں خاتون کونسلروں سمیت مقامی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کئے اس موقع پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے زنانہ افسیرز نے شرکت کی تھی. کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر زہرہ نور نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں خواتین کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں. خواتین کو صحت تعلیم اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر انتظامات بروئے کار لاکر مسائل حل کریں گے. جس معاشرے میں خواتین تعلیمی یافتہ ہو وہ معاشرہ خودبخود ترقی کرتا ہے. کھلی کچہری کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زہرہ نور نے اکثر مسائل کے حل کیلئےموقع پر احکامات جاری کئے.

ضلع اورکزئی میں پہلی بار خواتین کی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

Shopping Basket