مفت تعلیم پراجیکٹ; علم ټولو د پاره

مفت تعلیم پراجیکٹ کے حالیہ سیشن کا آغاز کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات کے تعاون سے باقاعدہ طور پر ہوچکا ہے اور تمام طلباء و طالبات اس کاوش سے مستفید ہورہے ہیں.

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے توسط جاری اس سیشن میں پشاور کی دو بڑی کالجوں باب المدینہ اور ای ایل پی میں 438 طلباء و طالبات کو الٹرا ساؤنڈ ، سی سی ٹی وی انسٹالیشن ، کمپیوٹر اور انگلش لینگویج کے شارٹ کورسز مفت کروائے جارہے ہیں جن میں الٹراساؤنڈ میں 108 ، سی سی ٹی وی انسٹالیشن میں 80 ، کمپیوٹر شارٹ کورس میں 125 اور انگلش لینگویج میں بھی 125 طلباء و طالبات شامل ہیں.

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے مفت کورسز میں بھرپور تعاون کیساتھ ساتھ “علم ټولو د پاره” کے نام سے پراجیکٹ شروع کروانے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیا گیا کہ کور کمانڈر قبائلی طلباء و طالبات کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھینگے.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket