Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, December 13, 2025

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بنوں کے تعاون سے “فری لانسنگ سیمینار” کا انعقاد

گورنمنٹ ڈگری کالج سکندر خیل بالا، بنوں میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بنوں اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں تعاون سے “فری لانسنگ سیمینار” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو آن لائن روزگار کے مواقع، فری لانسنگ اسکلز اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کرنے کے عملی طریقوں سے روشناس کرانا تھا۔ طلبہ و طالبات کو مختلف پلیٹ فارمز، اسکل ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ کے تقاضوں کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی گئی۔
معزز مہمانِ خصوصی مسٹر شکیل احمد (اسسٹنٹ کمشنر بنوں) نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لیے نہایت مفید گفتگو کی۔ اسی طرح ہمارے معزز مہمانِ گرامی ڈاکٹر شوکت (اسسٹنٹ پروفیسر) نے بھی فری لانسنگ، کیریئر پلاننگ اور ڈیجیٹل اسکلز کی اہمیت پر خصوصی لیکچر دیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس مفید اور معلوماتی پروگرام کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب محمد زاہد خٹک کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی کاوشوں سے نوجوانوں کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں ممکن ہو پاتی ہیں۔ ہم تمام مہمانوں، کالج انتظامیہ اور شرکاء کے شکر گزار ہیں۔
ان شاء اللہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کی ترقی اور رہنمائی کے لیے ایسے تربیتی پروگرام جاری رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بنوں کے تعاون سے “فری لانسنگ سیمینار” کا انعقاد

Shopping Basket