پی ڈی ایم اےکیجانب سےشمالی وزیرستان متاثرین کیلئےفنڈز جاری

پراوینشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا پشاور نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے دو قسطوں پرمشتمل 72 کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کردئے جو کہ تمام رجسٹرڈ متاثرین کو حسب معمول سم کارڈ میسیجنگ کے ذریعے سے موصول ہو نا شروع ہو جائینگے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اور منسٹر برائے ریلیف حاجی نیک محمد داوڑکی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے متاثرین وزیرستان کو مذکورہ فنڈز کی دسیتیابی ممکن ہو ئی ہے ۔ اسفندیار خٹک نے اعلامئے میں بتایا ہے کہ اپریشن ضرب عضب کے اب تک 18 ہزار کے قریب رجسٹرڈ متاثرین خاندانوں کو فی خاندان 40 ہزار روپے بطور مالی امداد دئے جا رہے ہیں جو ماہ اگست اور ستمبر کے اقساط ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرین کو بقایا اقساط کیلئے بھی بہت جلد فنڈز ریلیز کردئے جائینگے تاکہ ان کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے نہ صرف پی ڈی ایم اے بلکہ منسٹر برائے ریلیف حاجی نیک محمد داوڑ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور امید ہے کہ نہ صرف ماہانہ مالی امداد بلکہ ان کےدیگر مسائل و مشکلات کو بھی بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بکاخیل کیمپ میں رہائش پذیر متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جو بھی ان کے مطالبات ہیں ان کو حل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا پی ڈی ایم اے ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کی مدد کیلئے مستعد ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket