عام انتخابات 2024 کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد ان کی تین روزہ ٹریننگ آج 13دسمبر 2023 سے شروع گئ ہے ۔الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیے رہے ہیں ۔ان افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین و انتخابات سے متعلق دیگر انتظامی امو رپر ٹریننگ دی جارہی ہے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے لئے پشاور کے مقامی ہوٹل میں مورخہ 16 دسمبر 2023 کو ایک روزہ ٹریننگ دینے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو تربیت دی جائیگی۔ آج سے ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر تین روزہ انتخابی تربیت دی جارہی ہے۔ جوکہ 15 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ مجموعی طور پر خیبر پختونخوا کے 160ریٹرننگ افسران کو تربیت دی جارہی ہے۔ صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان نے آج پشاور کے مقامی ہوٹل میں پشاور اور مردان ڈویژن کے ریٹرننگ افسران کی تربیتی سیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریٹرننگ افسران پر روزدیا کہ الیکشن کمیشن نےبحیٹیت ریٹرننگ افسران آپ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر آپ کا چناو کیا ہے۔ اس لئے آپ لوگوں پر بڑی ذمہ داری عائد کی گئ ہے۔ یقین ہے کہ آپ لوگ اپنی صلاحیتوں کو بروِے کار لاتے ہوئے انتہائ منظم پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار کریں گے۔