Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, August 4, 2025

گلگت: وزیراعظم پاکستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف حالیہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں آنے والے سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گلگت پہنچ گئے ہیں۔ حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق، گلگت ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کریں گے جبکہ متعلقہ ادارے انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، متاثرین کی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو امدادی چیکس بھی تقسیم کریں گے۔

گلگت: وزیراعظم پاکستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Shopping Basket