گورنمنٹ مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

پشاورسالانہ گورنمنٹ مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیرہوگئے فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول مشترزئی نے مڈل سکول کانکولہ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری سپورٹس پیر زادہ حبیب الرحمان نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ مڈل سکول مشترزئی ظہور احمد، ڈی ایم اشفاق احمد، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول کانکولہ فضل مولا اور پی ای ٹی فلک ناز موجود تھے جبکہ ریفری صوبائی صدر رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد نے سرانجام دی ان کے ہمراہ ٹیکنیکل آفشیلز میں محمد علی، عزیر محمد، عتیق الرحمان اور محمد اسلم شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول کانکولہ نے گورنمنٹ مڈل سکول خداداد کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول مشترزئی نے گورنمنٹ مڈل سکول بھانہ ماڑی کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول مشترئی نے گورنمنٹ مڈل سکول کانکولہ کو 2-1 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket