گورنر خیبرپختونخوانے خیبرپختونخوا کی عوام سمیت پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباددی۔آج ہم جشن آزادی معرکہ حق میں شاندار کامیابی کیساتھ منارہے ہیں۔ معرکہ حق میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کے غرورکو خاک میں ملادیا بلکہ ملکی سرحدوں اور اپنی آزادی کا بھرپور دفاع بھی کیا۔معرکہ حق میں پوری دنیا کو ملکی سالمیت کیلئے پاکستانی قوم کا اتحاد، عزم اور بلند جزبہ دیکھنے کو ملا۔
14 اگست کادن ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی تشخص کی علامت ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیوں اور جدوجہد کے ذریعے ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت بنایا۔پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو یکجہتی، محنت اور قربانی کے جذبے کو اپنانا ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے عوام سمیت آج پوری قوم اپنی آزادی و خودمختاری کا جشن منا رہی ہے۔ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کیساتھ ملکی وقار و خودمختاری کیلئے ڈٹ کر کھڑی ہے۔آئیں ہم سب مل کر پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آج کے دن آزادی پاکستان کیلئے جدوجہد و قربانیاں دینے والے اپنے اکابرین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔