گورنر خیبرپختونخوا نے ”ملازمین برطرفی قانون 2025“ مسترد کر دیا

گورنر خیبرپختونخوا نے “ملازمین برطرفی قانون 2025” مسترد کر دیا۔ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پراعتراض۔ صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

گورنر فیصل کنڈی کاکہنا تھا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی۔ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے۔ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے۔ ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے۔ صوبائی حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا شفافیت اور انصاف کے لیے بل میں ترامیم کا مطالبہ صرف ملازمین نہیں، بھرتی کرنے والے افسران بھی جوابدہ ہوں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket