گروپ ڈائریکٹر سرمایہ کاری بیجن اذونو نے گورنر خیبرپختونخوا کو ایسوسٹو انڈسٹریز کے مختلف حصوں کے با رے میں بریفنگ دی۔مذکورہ گروپ بیورجز، بینکنگ، میٹ ، بس مینوفیکچرنگ ، ہاؤس ہولڈ اپلائنسز اور انٹرنیٹ کی فراہمی سمیت متعدد شعبہ جات میں کام کر رہا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کو وفد کے ہمراہ ایوسٹو آٹوموبائل انڈسٹری کا بھی دورہ کرایا گیا۔گو رنر خیبر پختونخو ا کا کہنا تھا کہ 32سال میں خیبرپختونخوا کے پہلے گورنر کے طور پر دوشنبے کا دورہ کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
تاجسکتان کی بزنس کمیونٹی کو خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ خیبرپختونخوا عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام رکھتا ہے۔سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔دنیا کی ترقی کے لیئے معاشی خوشحالی بنیادی عنصر ہے۔معاشی استحکام سے کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے صنعتی تجربات کے تبادلے کیلئے ایسٹو گروپ کے وفد کو خیبرپختونخوا کے دو رے کی دعوت بھی دی ۔