گورنرنے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز جوانوں کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا ہسپتال میں زیر علاج زخمی سکیورٹی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملے اور انکی خیریت دریافت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے زخمی جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی بہادری کو سراہا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے زیرعلاج سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے بلند پختہ عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا
