Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

گورنر خیبرپختونخوا کی اسپین کاتالونیا کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سپین کے شہر بارسلونا میں کاتالونیا کے وزیرِ خارجہ جاؤما دک سے اہم ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، دہشت گردی کے خطرات، سیلاب متاثرین کی امداد اور سیاحت کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات کے دوران صوبے میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر وزیرِ خارجہ کو بریفنگ دی اور متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان سے قربت کی وجہ سے خیبرپختونخوا دہشت گردی کے مسلسل خطرات کا سامنا کر رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر گورنر نے بھارت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کے فلسطین کے حوالے سے واضح اور جرات مندانہ مؤقف کو سراہا اور پاکستان و بھارت جنگ کے دوران اسپین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر اتفاق کیا گیا، خصوصاً خیبرپختونخوا سے اسپین کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے لیے معاہدے پر بات چیت ہوئی، جس سے دونوں خطوں کے تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کی اسپین کاتالونیا کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات

Shopping Basket