پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈی اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 7 ہزار تک مریضوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہیں لیکن اج کل مختلف اضلاع سے لائے ہوئے ڈینگی مریضوں کی تعداد بھی بھڑ رہی ہیں۔
گزشتہ چند دنوں میں ایچ ایم سی ہسپتال کی او پی ڈی میں ڈینگی وائرس پائے جانے والے سو سے زائد مریضوں کا NS1 ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 29 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی۔علاوہ ازیں ڈینگی کے28 مریض اس وقت ہوم ٹریٹمنٹ پر ہیں جبکہ 2 ڈینگی مریض ہسپتال میں داخل تھے جنکا تعلق لنڈی کوتل اورشبقدر سے تھا۔ ان میں سے1مریض صحتیاب ہو کر گھر جا چکا ہے جبکہ1 زیر علاج ہے.
ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے ڈینگی مریضوں کے لیےالگ سے ائسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے،ساتھ ہی ہسپتال کے وارڈز، او پی ڈییز ،ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ،انتظارگاہ، گراؤنڈز اور ہسپتال کے دیگر احاطہ میں ڈینگی سےبچاؤکےلئےفیمیگیشن کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سیل ایم ٹی آئی، ایچ ایم سی پشاور۔