جنوبی وزیرستان (اپر) میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ

مقامی قبائلی عمائدین نے مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کیلئے بلڈنگ فراہم کرنے پے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساوتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا(ساوتھ) نے نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ قبائلی عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساوتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔

مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کیلئے بلڈنگ فراہم کرنے پر قبائلی عوام پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساوتھ) کے مشکور ہیں۔ جرگے کے انعقاد سے واضح پیغام گیا کہ موجودہ اور آنے والے مسائل کا ملکی مفاد میں حل نکالا جائے گا۔ جرگے کا انعقاد خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔ آج ہونے والے جرگے میں امن سمیت تمام مسائل پر بات چیت ہوئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket