ہنگو پبلک ہائی سکول میں ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ۔ تقر یب کے مہما ن خصو صی ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ،صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ہنگو شاہ حسین ایڈوکیٹ،پیر ابن علی اور بڑی تعدادنے شر کت کی۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر حیدر حسین نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔نوجوان نسل بے پناہ ٹیلنٹ کی مالک ہے ۔جسے صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ فائنل مقابلے میں سبحان اور عباس نے شاد اور احمد کو دو کے مقابلے میں ایک گیم سے شکست دی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بیڈمنٹن کے اچھے کھلاڑی رہے ہیں اور وہ کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں ۔اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کرے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین ،ڈی پی او نثار احمد خان ،شاہ حسین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔