Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 24, 2025

حیات آباد سپر لیگ قمبر الیون کی شاندارکامیابی

حیات آباد سپر لیگ 2025 کے چھٹے میچ میں قمبر الیون نے ناظم فائٹر کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلا گیا، جہاں قمبر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ناظم فائٹر کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی، اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔ امام آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ عماد آفریدی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان آفریدی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قمبر الیون کی جانب سے زبیر، ساجد، اور عدنان احمد نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، زبیر نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد اور عدنان احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں قمبر الیون نے 112 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ملحم نے ناقابلِ شکست 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ابو بکر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عدنان احمد نے بھی 19 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ناظم فائٹر کی طرف سے اعظم خان اور عثمان آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار کارکردگی پر قمبر الیون کے شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔قمبر الیون کی جیت میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ ناظم فائٹر کی ٹیم مضبوط آغاز کے باوجود بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔

حیات آباد سپر لیگ قمبر الیون کی شاندارکامیابی

Shopping Basket