Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, January 23, 2026

ہزارہ یونیورسٹی پریمیئر لیگ باسکٹ بال چیمپئن شپ

ایبٹ آباد/مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی پریمیئر لیگ باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے باسکٹ بال کورٹ میں کھیلا گیا، جہاں سنسنی خیز اور زبردست مقابلے کے بعد ہزارہ واریئرز نے سعاد کلب عطر شیشہ کو 51 کے مقابلے میں 59 پوائنٹس سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی، جبکہ سعاد کلب عطر شیشہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن مانسہرہ کے سیکریٹری تمریز خان کے زیر اہتمام کیا گیا۔ فائنل میچ میں شاندار کارکردگی پر عطر شیشہ کے کپتان ابرار احمد کو بیسٹ سکورر کی شیلڈ دی گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مانسہرہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر تمریز خان نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی صحت مند معاشرے اور صحت مند جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں، جبکہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے اور معاشرے سے برائیوں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

ہزارہ یونیورسٹی پریمیئر لیگ باسکٹ بال چیمپئن شپ

Shopping Basket