گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر، صدر پیپلز ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر جانباز آفریدی اور خیبر پختونخوا سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین طب نے شرکت کی۔ کانفرنس میں صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کیلئے اور مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے درجات بلندی کی دعا کی گئی۔ کانفرنس میں مقررین نے خیبر پختونخوا میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز و آراء پیش کئے۔ مقررین کا شعبہ صحت کو درپیش چیلنجز، علاج معالجہ میں درپیش مسائل اور نظام صحت کی پالیسی میں واضح تبدیلی سے متعلق خطاب کیا۔
