Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 24, 2025

دیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کیساتھ ژالہ باری

دیر میں رات گئے تیز بارش سے موسم سرد اور آلودگی کا خاتمہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کمراٹ، جہاز بانڈہ اور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔ مردان کی تحصیل رستم اور گردونواح میں تیز آندھی اور ہواؤں کے ساتھ بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی۔ بارش سے فضائی آلودگی کا خاتمہ اور موسم سرد ہوگیا۔

دیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کیساتھ ژالہ باری

Shopping Basket