Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, July 10, 2025

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کاامکان

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری – پی ڈی ایم اے
اس دوران صوبہ کے بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان (اپر و لوئر)، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں موسالادھار بارشوں کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

🚨 پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو ہنگامی اقدامات کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا. حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے. اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں. ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں۔

سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کاامکان

Shopping Basket