گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ثاقب غنی شہیڈ پشاور کینٹ رسہ کشی مقابلہ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں شاہین کلب نے ایگل کلب کو دو ایک سے شکست دیدی مہمان خصوصی حمید اللہ جان پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شہید ثاقب غنی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ محمد سعید وائس پرنسپل، سعید الرحمان سپورٹس انچارج محمد ریاض خان، حبیب خان، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ٹیکنیکل آفیشلز عزیر محمد اکرام اللہ، علی رضا، وقاص خان اور مھمد علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل شاہین اور ٹائیگرز کے درمیان کھیلاگیا جس میں شاہین نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایگل کلب نے ریڈ لائنز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ فائنل میں شاہین کلب نے ایگل کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔