Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, January 7, 2026

خیبر پولو فیسٹیول میں تاریخی فتح

خیبر پولو فیسٹیول کے فائنل میں گلگت بلتستان کی پولو ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی فتح اپنے نام کر لی، جس کے بعد پشاور میں جیت کا بھرپور جشن منایا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد نے خیبر پولو فیسٹیول کا فائنل جیتنے پر ٹیم کے کپتان شاہ اعظم اور تمام کھلاڑیوں کو خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ٹیم نے غیر معمولی مہارت اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کے مطابق یہ فتح نئے سال کا بہترین تحفہ ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کامیابیوں کا یہ سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے شندور پولو فیسٹیول میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولو اس خطے کی پہچان اور عوام کا محبوب کھیل ہے، جس سے لوگوں کی گہری وابستگی ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد نے اس کامیابی کو نئے سال کا خوش آئند آغاز قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی گلگت بلتستان کی ٹیم صوبے کا نام روشن کرتی رہے گی۔ انہوں نے خیبر پولو فیسٹیول میں گلگت بلتستان کی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے اور بہترین انتظامات پر کمانڈنٹ این ایل آئی اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

خیبر پولو فیسٹیول میں تاریخی فتح

Shopping Basket