آئی جی خیبر پختونخواہ نے مردان میں پولیس اہلکاروں کیلئے رہائشی کوارٹرز کا افتتاح کردیا۔ ڈی آئی جی نجیب الرحمن اور ڈی پی او ظہور بابر بھی آئی جی کے ہمراہ تھے۔ رہائشی کوارٹرز نیچے رینک کے اہلکاروں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے 23 اضلاع میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز بنا چکے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز کے قیام سے جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔ مردان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈرائیونگ سکولز کھولے جارہے ہیں۔ شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے گمشدگی ایف آئی آر اور دیگر ضروری شکایات کی اندراج کیلئے خدمت مراکز قائم کررہے ہیں۔ باہر ممالک کے سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی الگ فورس بنایا گیا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیا ت گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کو جدید اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔ فرنٹ لائن میں لڑتے وقت مخالف سمیت فورس سے جانی نقصان لازمی ہوگی۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خطرناک گروپس کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی ہے۔ مردان میں تاریخی مقامات کی سیر و تفریح کیلئے آنے والے باہر ممالک کے ڈیلیگیشنز کی سیکیورٹی کیلئے سپیشل فورس بنایا گیا ہے۔