Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

آئی جی ایف سی کا اورکزئی سکاوٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

آئی جی ایف سی میجر جنرل انجم ریاض کا اورکزئی سکاوٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ ۔ اس مو قع پر کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل سید سعادت حسن، ڈی پی او نذیر خان، ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل انجم ریاض نے پولیس شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے اورکزئی پولیس کے شہداء اور غازیوں کی تعریف کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے اور ان کو یقین دلایا کہ آپ اکیلے نہیں ہے ہم سب اورکزئی سکاوٹس، پولیس اور انتظامیہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ جس کے بعد اورکزئی پولیس اور اورکزئی سکاوٹس کے درمیان کرکٹ، والی بال اور ٹگ اف وار کے دوستانہ میچز کھیلے گئے جس میں اورکزئی سکاوٹس اور اورکزئی پولیس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ائی جی ایف سی نے کہا کہ پولیس اور سکاوٹس ایک ہے اور دہشتگردوں کے خلاف ان کی قربانیاں بے مثال ہے۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

آئی جی ایف سی کا اورکزئی سکاوٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Shopping Basket