Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 24, 2025

قومی شناختی کارڈ قواعد میں نئی ترامیم کا نفاذ

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا،شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیلئے وزیر داخلہ کی رہنمائی میں نادرا کے اصلاحاتی مسودہکی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ، نادرا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے اب اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے،ب فارم بنوانے کے لئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا3 سال تک کے بچوں کے لئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیا جائے گا10 سے 18 سال کے بچوں کے لئے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گےہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہوپہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں کئے گئے، پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہو گاجعلی اندراج کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے موثر خاتمہ میں مدد ملے گی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویز کی حیثیت دے دی گئی ہےدرخواست دہندہ کو اس میں درج معلومات کی درستی کا اقرارنامہ دینا ہو گاشہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آر سی حاصل کر سکیں گے۔

قومی شناختی کارڈ قواعد میں نئی ترامیم کا نفاذ

Shopping Basket