صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے اقدامات جاری۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوھاٹ جناب حامد اقبال نے گھمکول کیمپ میں افغان مہاجرین کے عمائدین و مشران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی پالیسی کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل باوقار اور باعزت طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے افغان عمائدین پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ واپسی کے عمل کو سہل، منظم اور جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ یہ عمل خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچے۔
