پشاور گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص شروع

مشیر صحت خیبر پختونخوا نے پشاور گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں میموگرافی سروسز کا افتتاح کر دیا، اب پختونخوا کی عوام دس روپے کی پرچی پر چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے لئے میموگرافی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ پشاور گورنمنٹ جنرل ہسپتال چھاتی کے سرطان کی مُفت تشخیص کرنے والا پہلا ہسپتال بن گیا. ہر سال اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے. افتتاحی تقریب کے دوران مشیر صھت ڈاکٹر ریاض انورنے کہا کہ پاکستان بھر میں 8 میں سے 1 خاتون چھاتی کے سرطان کا شکار ہوسکتی ہے.

Inauguration ceremony of mammography services at Government General Hospital Nishtarabad ملک بھر کے کینسر مریضوں کا 40 فیصد چھاتی کے سرطان کے مریضوں پر مُشتمل ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں چھاتی کے سرطان کی زیادہ شرح خیبرپختونخواہ میں ہے. چھاتی کے سرطان کے پھیلاو کی بڑی وجہ تشخیص اور آگاہی کا نہ ہونا ہے. بروقت تشخیص سے تابکاری کے زریعے علاج سے بچا جاسکتا ہے. ورلڈ بینک کا شکریہ کہ یہ ہسپتال پختونخوا کی عوام تک مفت خدمات دینے کیلئے چلا رہے ہیں. ڈاکٹرریا ض انور نے بتایا کورونا کیلئے بننے والا یہ ہسپتال اب 12 مُختلف سپیشلیٹیز رکھنے والا ایک مکمل ہسپتال ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket