صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں 750KV شمسی نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کو گرین انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے اور بہت جلد باقی بجلی بھی شمسی نظام پر منتقل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے ساتھ دیگر جامعات میں بھی سولر سسٹم نصب کیے جا رہے ہیں اور سیلف سسٹینیبیلیٹی کی طرف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت مالی بحران کے شکار جامعات کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا۔