پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں1 بچہ 2 خواتین، ضلع خیبر میں ایک گھر کی کمرے کی چھت گرنے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارش کے باعث حادثات صوبہ کے دو اضلاع خیبر اور تور غر میں پیش آئے. متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت. پی ڈی ایم اے کیجانب سے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارش اور برفباری کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے. پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں. ترجمان پی ڈی ایم اے
