Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, June 28, 2025

گورنر ہاؤس پشاور میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس

گورنر خیبر پختونخوا کا کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب قیام امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے کانفرنس کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صوبہ میں مقیم تمام مذاہب کی قیادت کی اس کانفرنس میں موجودگی صوبہ کا حسن اور محبت کا ثبوت ہے۔ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اولین چیز برداشت اور محبت قائم رکھنا ہے۔ تمام مذاہب کا خوبصورت گلدستہ بتا رہا ہے کہ ہم ملک میں قیام امن اور ترقی کیلئے یکجا اور متحد ہیں۔ باہمی اخوت، بھائی چارے اور مضبوط سماجی رابطے ہماری اجتماعی کامیابی یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہمارا ملک مذہبی ہم آہنگی کی ایک عمدہ مثال ہے۔نفرت انگیزی اور عدم برداشت کے کلچر کو پیدا ہونے سے ہم سب نے ملکر روکنا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ صوبہ میں مقیم تمام مذہبی قیادت کوایک دفعہ پھر متحد ہو کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ کرم میں زمینی تنازع نے فرقہ ورانہ فسادات کی شکل اختیار کر لی۔ بیگناہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ اس صوبہ کے امن کیلئے ہم سب نے ہی مل بیٹھ کر کردار ادا کرنا ہے۔ صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے تو سیاحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی آئے گی۔ کانفرنس میں علماء کرام، اقلیتی برادری کی قیادت کی مذہبی ہم آہنگی اور ملکی ترقی کیلئے اجتماعی سوچ و تجاویز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہماری شناخت پاکستانی ہے اور بحثیت پاکستانی شہری ملکی وقار کا تحفظ ہمارا فرض بنتا ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس

Shopping Basket