مردان اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔نگران صوبائی وزیر سماجی بہبوداور خصوصی تعلیم جسٹس (ر) ارشاد قیصر مہمان خصوصی تھے۔ادارے کے طلبہ نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ ، ٹیبلوز،قومی نغمے اور تقاریر پیش کئے۔تقریب میں تعلیمی بورڈ کی کنٹرولر پروفیسر عشرت علی، اے ایس پی ریشم جہانگیر اور سوشل ویلفئیر آفیسر جمال شاہ نے شرکت کی۔اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر انیق احسن نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی شرکاء نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔ ن نگران صوبائی وزیر سماجی بہبوداور خصوصی تعلیم جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانا سب ہم کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومت خصوصی افراد کی بحالی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے ادارے میں بچوں کودی جانے والی تعلیم وتربیت پر اطمینا ن کااظہار کیا اورمنتظمین کا شکریہ اداکیا سماجی بہبود کی وزیر نے ادارے کے کانفرنس روم کا دورہ بھی کیا اور ایک ہفتے کے تربیتی کورس کے شرکاء سے ملاقات کی اور تمام اساتذہ اور ریسورس پرسن کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ی