Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, July 31, 2025

سٹی ٹریفک پولیس کو عوامی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

سٹی ٹریفک پولیس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو عوامی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کی گیا۔ آئی ایس او سرٹیفکیٹ کے معیار کے لوازمات پر پورا اترنا سٹی ٹریفک پولیس کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ رابطہ ایپ، ڈرائیونگ لائسنس، ای چالان، ویب سائٹ، ایچ آر ایم ایس، کمپیوٹرائزڈ ڈیوٹی روسٹر (دیگر آئی ٹی خدمات) جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس او آئی سی آر سی سرٹیفکیٹ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کو آفس منیجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن، ٹریفک سارجنٹ ٹریننگ اور عوامی آگاہی مہم میں پہلے بھی جاری کیا گیا تھا۔ آئی ایس او سرٹیفکیٹ صوبے میں صرف سٹی ٹریفک پولیس کو جاری کیا گیا جو پشاور ٹریفک پولیس کے استعداد کار اور جدت سمیت شہریوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔ اس اعزاز سے سٹی ٹریفک پولیس کے پی پولیس کا پہلا انٹرنیشنلی سرٹیفائیڈ ادارہ بن گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کی ہدایات پر بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر انداز میں شہریوں کو خدمات فراہم کرینگے۔ عالمی مبصر ادارے کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ کے بعد سٹی ٹریفک پولیس پہ بھاری زمہ داری عائد ہوئی یے کہ مزید احسن طریقے سے جاری خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے
سی ٹی او سعود خان

سٹی ٹریفک پولیس کو عوامی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری

Shopping Basket