اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگ میں منعقدہ ”معرکہ حق – یومِ آزادی” تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر، ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ جن میں آزادی کی اہمیت اور شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔ طلباء نے دلکش بینرز اور پاکستانی پرچم تیار کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ و طلباء کو شاندار انتظامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔یومِ آزادی کی خوشیاں، سرسبز پاکستان کے عزم کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تعظیم ظفر نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ہری پور کے شجرکاری مہم کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول منگ میں پودے بھی لگائے۔
