100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پاڑا چنارکیلئے روانہ ہوگا- کرم میں قومی بنکرز کی مسماری گزشتہ تین دن سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ کرم متاثرین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج کے قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔ قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کرم کے تمام مشران پے مشتمل حکومتی جرگہ اگلےتین دن میں ہونے کا امکان ہے۔
