ڈپٹی کمشنر کرم اور ڈائریکٹریٹ سپورٹس مرجڈ ایریا کی ہدایات پر انٹر ہائی سکول باسکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد سپورٹس کیمپلکس پاراچنار میں ہوا۔ فائنل میچ کا مہمان حصوصی اے ڈی سی جنرل جناب عامر نواز اور سپورٹس افسر کرم امجد حسین تھے۔ فائنل میچ کڑمان ہائی سکول بمقابلہ شلوزان ہائی سکول تھا۔ کڑمان ہائی سکول نے فائنل میچ جیت کر فائنل اپنے نام کر دیا ۔


