پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل ریفری کورس اور ایگزامینیشن 2023 حیات آبادسپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی جس میں خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے ریفری شریک ہیں، کورس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عزیز اللہ جان نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر نعمت اللہ مروت، خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچ شاہ فیصل، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انٹر نیشنل کوالیفائیڈ ریفری اعجاز الحق، اسرار سمیت دیگر شخصایت موجود تھیں۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل ریفری کورس اینڈ ایگزامینیشن 2023 حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ ریفری اعجاز الحق کورس میں شریک تمام شرکاء کوورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے کمپیٹشن رولز، ریفری تھیوری اور پریکٹیکل کے بارے میں مکمل آگاہی دینگے۔ کامیاب ہونے والے شرکاء کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے ریفری لائسینس، ریفری بیج، ٹائی اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔کورس تین دن تک جاری رہیگا۔