Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, February 5, 2026

یوم یکجہتی کشمیر اپر چترال میں جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیرِ اہتمام اپر چترال میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع اپر چترال میں بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ یکجہتی کشمیر نہایت جوش و جذبے، قومی ولولے اور بھرپور انداز میں منایا گیا۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز بونی پل میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب سے ہوا جہاں قومی پرچم لہرایا گیا اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ جس کے فوراً بعد شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعدازاں محکمہ تعلیم میل اپر چترال کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی اسکول بونی میں ایک مختصر مگر انتہائی پُررونق اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ تعلیم کے افسران، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں طلبہو طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریر پیش کی گئیں جن میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندو سامراج کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے تفصیلی خطاب میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد ڈوگرہ راجہ ہری سنگھ کی ہٹ دھرمی، عوامی خواہشات کے برعکس فیصلوں اور بھارتی افواج کی مداخلت نے مسئلہ کشمیر کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ 1948 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی پہلی جنگِ کشمیر کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل تھی جس میں ہزاروں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے نہتے کشمیری مسلمانوں پر مودی سرکار کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور مسئلہ کشمیر کا ایک پائیدار، منصفانہ اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل تلاش کرے تاکہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقِ خودارادیت کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کا موقع میسر آ سکے۔ تقریب کے اختتام کے بعد ایک پُرامن یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے

یوم یکجہتی کشمیر اپر چترال میں جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

Shopping Basket