5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ یہ دن ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کا جذبۂ آزادی اور پاکستان سے محبت آج بھی قائم و دائم ہے۔ “کشمیر بنے گا پاکستان”
یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ پوری قوم کے دل کی آواز اور کشمیری عوام سے غیر متزلزل وابستگی کا اظہار ہے۔ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور یہاں کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ “ کشمیر کے شہداء کو سلام”


