خضدار، بلوچستان میں ایک افسوسناک اور بزدلانہ دہشتگرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بھارت کی پشت پناہی یافتہ تنظیم “فتنہ الہند” ملوث ہے۔ حملے میں 3 معصوم بچے اور 2 فوجی شہید، جبکہ 53 افراد زخمی ہوئے جن میں 39 بچے شامل ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی اور واقعے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر کوئٹہ کور نے وفد کو واقعے پر بریفنگ دی۔
قیادت نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانا بھارت کی اخلاقی پستی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔