خیبرپختونخوا کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون 2025 کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کرنے کے لیے اسپیکر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اسمبلی اجلاس جمعے کے روز سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔