محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے داخلہ مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کردیا۔10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ “تعلیم سب کیلئے” مہم پچیس مارچ سے جاری ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کو یقینی بنائیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نےگورنمنٹ پرائمری سکول حویلیاں میں داخلہ مہم کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ سکول کی بچیوں کی جانب سے بینرز اور پوسٹر کے زریعے آگاہی پیغام کو شہریوں تک پھیلایا گیا۔ پروگرام میں سکول کی طالبات اور خواتین نے بھر پورشرکت کی۔ پروگرام کامقصد شہریوں میں تعلیم سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کی سکول داخلے کو یقینی بنانا تھا۔
