Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 12, 2025

خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کارکردگی رپورٹ جاری کردی

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے رمضان کے مہینے میں کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رمضان میں فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں خوراک سے وابستہ کاروباروں کے 10 ہزار 112 معائنے کیے۔ مختلف کاروائیوں کیدوران 1 لاکھ 12 ہزار595 کلو غیر معیاری ومضر صحت اشیاء ضبط کرکے تلف۔ سب سے زیادہ پشاور میں 1 ہزار 682 معائنے اور31 ہزار 242 کلو غیر معیاری و مضر صحت اشیاء پکڑ کر تلف۔ مردان میں 883 معائنے، 49 ہزار 485 کلو غیر معیاری اشیاء تلف۔ بنوں میں 593، ایبٹ آباد میں 559، سوات میں 596، مانسہرہ میں 563 جبکہ ہری پور میں 512 معائنے کیے گئے۔

دودھ ،مشروبات، کوکنگ آئل و بناسپتی گھی، مصالحہ جات اور دیگر خوراکی اشیاء کے 2ہزار 201 نمونوں کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے ٹیسٹنگ، 1904 تسلی بخش جبکہ 297 غیر معیاری قرار پائے گئے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 25 کاروبار سیل، تقریباً 15.75 ملین روپے جرمانے بھی عائد۔ 2ہزار 477 لائیسنسز کی تجدید و اجراء، لائیسنسز کی مد میں تقریباً 9.64 ملین روپے کی محصولات بھی حاصل۔ 1 ہزار 147 خوراکی کاروباروں کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ رمضان کے مہینے میں 8 تربیتی سیشنز اور 155 آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ صوبے سے غیر معیاری و مضر صحت خوردونوش اشیاء میں ملوث افراد و کاروباروں کا صفایا ھر صورت یقینی بنائیں گے۔ شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کارکردگی رپورٹ جاری کردی

Shopping Basket